Wednesday, July 25, 2018

تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا !!

تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا !!

تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا..
جو اداس چہرے گلاب کر دے..
جو ظلمتوں کا نظام بدلے..
جو روشنی بے حساب کر دے..
وطن جو میرا نہال کر دے..
جو ہجر موسم وصال کر دے..
جو خوشبوں کی نوید بن کر..
گلاب موسم بحال کر دے..
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا..

جو دل کا موسم سہانا کر دے..
وطن سے غربت روانہ کر دے.
جو آستینوں کے سانپ مارے..
جو بم دھماکے فسانہ کر دے..
جو دست قاتل کو کاٹ ڈالے..
جو دین فروشوں کا دم نکالے..
جو ماؤں بہنوں کا محافظ بن کر..
وحشیوں کو لگام ڈالے..
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا..

خدا کرے کے وہ بہار آئے..
جو قرض سارے اتار آئے..
خدا کرے کے میرے وطن پر..
گھٹا کی رحمت روز برسے..
میرے وطن کا ملے نا ویزا..
یہ اہل یورپ روز ترسیں..
تم ایسے رہبر کو ووٹ دینا

No comments:

Post a Comment

ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﻔﺮ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ

*ﯾﻮﺭﭖ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﻔﺮ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﺗﮭﺎ،* *ﯾﻮﺭﭖ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﺳﺨﺖ ﺑﺪﺑﻮ ﺁﺗﯽ ﺗﮭﯽ ! ﺭﻭﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻗﯿﺼﺮ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻓﺮﺍﻧﺲ ﮐﮯ ﺑﺎﺩﺷﺎﮦ ﻟﻮﺋﯿﺲ ﭼﮩﺎﺭﻢ ﮐﮯ...